ممبئی(یو این آئی) ملک اور بیرون ملک زرمبادلہ کے ذخائر یکم اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں 1.2 ارب ڈالر کم ہوکر مسلسل چوتھے ہفتے گرتے ہوئے 637.5ارب ڈالر رہ گئے جبکہ یہ 99.7کروڑ ڈالر کم ہوکر 638.64ارب ڈالر پر تھے ۔ ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق یکم اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جز و غیرملکی کرنسی کا اثاثہ 1.3ارب ڈالر کم ہوکر 575.5ارب ڈالر رہا۔ اس دوران سونے کے ذخائر 12.8کروڑ ڈالر بڑھ کر 37.56ار ب ڈالر پر رہے ۔ زیرجائزہ ہفتے میں خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) 13.8کروڑ ڈالر کم ہوکر 19.24ارب ڈالر رہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر ریزرو فنڈ 12.2کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.3ارب ڈالر ہوگئے ۔