نئی دہلی/ نئے پارلیمنٹ ہاس کے افتتاح کو جمہوریت کے سفر میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کے روز کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے دوران منعقد ہونے والی یہ اہم تقریب ہماری جمہوری روایات کے تحفظ اور توسیع کے تئیں ہمارے عزم کا زندہ ثبوت ہے ۔محترمہ دروپدی مرمو نے یہ بات نئے پارلیمنٹ ہا¶س کے افتتاح کے موقع پر ارسال کردہ اپنے پیغام میں کہی۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نئے پارلیمنٹ ہاس کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔ ان کی طرف سے ، افتتاحی تقریب میں راجیہ سبھا کے وائس چیئرمین ہری ونش نے صدر جمہوریہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا، "اس سے ہمارے ہم وطنوں کی اجتماعی امیدوں اور امنگوں سے سنوارنے کے روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کے لیے ہماری قوم کو حوصلہ ملے ۔ ہمارے آئین کے معماروں نے ایک ایسی قوم کا تصور کیا جو جمہوری طور پر منتخب نمائندوں پر مشتمل پارلیمنٹ کی قانون سازی سے تشکیل پا رہی ہو۔ آج مجھے بہت اطمینان ہے کہ وزیر اعظم اس نئے پارلیمنٹ ہا¶س کا افتتاح کر رہے ہیں۔














