ADVERTISEMENT
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جیشٹھا اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ماتا کھیر بھوانی نے بھائی چارے امن و آشتی کا درس دیا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ماتا کھیر بھوانی مندر میں دنیا بھر سے عقیدت مندوں کا اجتماع اور تہوار ہمارے بھرپور روحانی اور ثقافتی ورثے کی علامت ہے اور ایک نیک زندگی گزارنے کے لیے ایک تحریک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے پراتھنا کی کہ ”ماتا کھیر بھوانی کا آشیرواد ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کرتا رہے اور آنے والے برسوں تک سب پر اپنی رحمتیں برسائے“۔
ADVERTISEMENT