نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے افتتاحی پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کے اپوزیشن کے اعلانات کے درمیان جمعہ کو سوشل میڈیا پر نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ ہاوس کا جھانکی شیئر کی اور لوگوں سے اس پر ردعمل طلب کیا۔اپنی پوسٹ میں، نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے جھانکی کی ویڈیو کے ساتھ، مسٹر مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز میں ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کریں۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ”نیا پارلیمنٹ ہاو¿س ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس کرائے گا۔ یہ ویڈیو اس مشہور عمارت کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے۔ میری ایک خصوصی درخواست ہے – اس ویڈیو کو اپنی آواز میں شیئر کریں جو آپ کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے۔ میں آپ کے کچھ جوابات کو ری ٹویٹ کروں گا۔ #MyParliamentMyPride استعمال کرنا نہ بھولیں۔“مسٹر مودی 28 مارچ کو نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کا افتتاح کریں گے۔ نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کی تعمیر کا کام گزشتہ تین سال سے جاری تھا۔ یہ 20,000 کروڑ روپے کے سنٹرل وسٹا ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے۔اسے ٹاٹا گروپ کی ایک کمپنی نے تعمیر کیا ہے اور ابتدائی طور پر اس پر 862 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز دی گئی تھی۔ اصل اخراجات کا تخمینہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران اتوار کو وہاں کچھ تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دہلی پولیس ذرائع کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاو¿س کے افتتاح کے موقع پر علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔














