Daily Aftab
24 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

میلہ کھیر بھوانی: نگروٹہ سے 45 سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ

by Online Desk
26 مئی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

جموں/وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ ’میلہ کھیر بھوانی‘ میں شرکت کرنے کے لئے جمعہ کے روز 45 سو عقیدت مندوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ نگروٹہ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔یہ میلہ 28 مئی کو وادی میں گاندربل کے تولہ مولہ علاقے کے علاوہ ٹکر کپوارہ، لکٹی پورہ عشمقام اننت ناگ، ترپورسندری دیوسر کولگام اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کولگام میں بھی منایا جائے گا۔صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے جمعہ کے روز یاتریوں کے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر کشمیر کی طرف روانہ کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس میلے میں حصہ لینے کے لئے جمعہ کے روز نگروٹہ سے 125 بسوں میں قریب 45 سوعقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اس یاترا کے لئے جہاں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے وہیں انتظامیہ نے اس یاترا کے لئے تمام تر انتظامات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امسال ملک و بیرون ملک رہائش پذیر 60 سے 70 ہزار کشمیری مہاجر پنڈت عقیدت مندوں کی اس سالانہ میلے میں شرکت کی توقع ہے۔ماتا کھیر بھوانی ویلفئر سوسائٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اور پولیس نے میلے کے لئے بہترین اور تمام تر انتظامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس یاترا کی تاریخ میں پہلی بار اس قدر وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کو گاندربل میں ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی۔ ان کے ہمراہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔قابل ذکر ہے کہ تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیادیوی جو اِن کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہے۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت ’میلہ کھیر بھوانی‘ کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
تیز آندھی چلنے کے دوران جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچایا گیا

تیز آندھی چلنے کے دوران جھیل ڈل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچایا گیا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

میلہ کھیر بھوانی: نگروٹہ سے 45 سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ
تازہ ترین خبریں

میلہ کھیر بھوانی: نگروٹہ سے 45 سو عقیدت مند کشمیر کی طرف روانہ

26 مئی 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
جے کے بنک کی عوامی رسائی مہم میں تیزی
جموں و کشمیر

بینک جلد ہی خصوصیت سے بھرپور موبائل بینکنگ متعارف کرائے گا

01 جولائی 2023
تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی
تازہ ترین خبریں

تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی

05 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d