Daily Aftab
26 جولائی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر کا بڈگام میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ سے خطاب

by Online Desk
16 مئی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج پنچایت ہرد پنزو بڈگام میں ” کسان سمپرک ابھیان “ سے خطاب کیا ۔اُنہوں نے کہاکہ واقفیت اور تربیتی پروگرام ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) “ کے 29 پروجیکٹوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے عمل میں لانے کے قابل بنائے گا اور یہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو جامع ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے مزید مضبوط کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” ہم نے کھیتی باڈی کی دیرپا کو بڑھانے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ ترجیح د ی ہے ۔ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت عملائے جانے والے 29 پروجیکٹ اِس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے ہر ایک گاﺅں کو دیہی حوشحالی کے مرکز کے طور پر دیکھا جائے۔“ اُنہوں نے جموںوکشمیر کی ترقی میں کسانوں کے نمایاں تعاون کو اُجاگر کرتے ہوئے سما ج کے تمام طبقات سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کی 70 فیصد آبادی جو زراعت پر منحصر ہے کی محنت کا احترام کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ 70فیصد آبادی جموںوکشمیر کی سب سے بڑی طاقت ہے اور متعدد چیلنجوں کے باوجود وہ لوگوں کو کھانا کھلانے کے لئے دِن رات محنت کر تے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لئے حکومت کے ویژن کو شیئر کیا۔اُنہوں نے کہا،” گذشتہ تین برسوں میں زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی بحالی میں پیش رفت کی تیز رفتاری سے ہمیں اُمید ملتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کاشت کاری کرنے کی ترغیب ملے گی اور ہم اَپنی نوجوان پود کے لئے ایک بہتر مستقبل بنانے کے قابل ہوجائیں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کی کلیدی خصوصیات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایچ اے ڈ ی پی کے منصوبے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی صلاحیت میں اِضافہ کریں گے ، ٹیکنالوجی ، اِدارہ جاتی قرض ، گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹ تک ان کی رَسائیءکو بہتر بنائیں گے اور اہم بنیادی ڈھانچے کو ترقی دیں گے۔اُنہوں نے زرعی معیشت کو مضبوط کرنے اور جموںوکشمیر یوٹی کے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو سماجی و اِقتصادی فوائد پہنچانے کے لئے متعارف کی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم دیہی کاروبار اور سروس ہب جیسے متعدد نئے اقدامات عملارہے ہیں تاکہ اہم معلومات فراہم کی جاسکیں ، کسانوں کے حق میں مارکیٹ اقدام کو یقینی بنایا جاسکے تاکہ فصلوں کے فوائد براہ راست کسان برادری تک پہنچیں۔اُنہوں نے بڈگام کے کسانوں کو ضلع کے زرعی منظر نامے کو تبدیل کرنے پر مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کسانوں کی سہولیت کے لئے ایک سپورٹ سسٹم بنانے کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا جو غیر ملکی سبزیوں ، فصلوں ، ادویات ، اعلیٰ کثافت کی کاشت اور پھولوں کی کاشت کو اَپنا رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی برس میں ضلع میں 14ہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅسز اور 110 مشروم یونٹ قائم کئے گئے تھے ۔ مزید برآں، نامیاتی ، غیر ملکی اور روایتی سبزیاں اُگانے والے پانچ سبزیوں کے کلسٹر قائم کئے گئے ہیں اور ان تمام کوششوں کے نتیجے میں 2022-23ءکے دوران ضلع سے 43,000 میٹرک ٹن سبزیاں، 53 میٹرک ٹن لال مرچ اور 200 میٹرک ٹن سویٹ کارن برآمد ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے عوامی اہمیت کے مقامی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور بڈگام کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے خطے میں ترقی پسند زرعی اِصلاحات متعارف کرنے پر شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے بھی خطاب کیا اور ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کے تحت پروجیکٹوں کی مو¿ثر عمل آوری کے لئے اُٹھائے گئے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ 4ماہ کے ”کسان سمپرک ابھیان “ کے دوران جموںوکشمیر یوٹی بھر میں کل 10,695 تربیتی سیشن منعقد کئے جائیں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر ترقی پسند کسانوں کو بھی مبارک باد دی۔ اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اَکشے لابرو ، پی آر آئی اراکین ، سربراہان ، سینئر اَفسران ، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری اور کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
پونچھ میں منڈی ندی سے 10سالہ بچے کی نعش برآمد

پلوامہ گاؤں میں 7 سالہ بچی کنویں میں گر کر جاں بحق

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر کا بڈگام میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ سے خطاب
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا بڈگام میں ’کسان سمپرک ابھیان‘ سے خطاب

16 مئی 2023
شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق
جموں و کشمیر

شوپیاں کے کلہ بل گاوں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین تصادم آرائی 2مقامی جنگجو جاں بحق

22 جنوری 2022
ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے/راج ناتھ سنگھ
تازہ ترین خبریں

ہندوستان امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے/راج ناتھ سنگھ

29 اکتوبر 2021
جموں کشمیر میں بڑے جانوروں کی درآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

مویشیوں کے سیکٹر کے لئے پہلی بار  قرض گارنٹی اسکیم کا آغاز

20 جولائی 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d