وینو گوپال نے کہا- ’اسکِل اور قسمت نے بچائی جان‘
سرینگر/11اگست/وی او آئی//وینو گوپال کے مطابق دو گھنٹے تک طیارہ چنئی ایئر پورٹ کے اوپر کلیئرنس کا انتظار کرتا رہا۔ پہلی لینڈنگ کی کوشش کے دوران رنوے پر ایک اور طیارہ موجود تھا، کیپٹن کی سوجھ بوجھ سے حادثہ ہونے سے بچ گیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق طیاروں میں تکنیکی خرابی اور دیگر وجوہات سے فضائی سفر میں ہو رہی پریشانی کا دور جاری ہے۔ اب ایئر انڈیا کے طیارہ AI2455 کو تکنیکی خرابی اور راستے میں ناسازگار موسم کی وجہ سے چنئی ڈائیورٹ کرنا پڑا۔ طیارہ محفوظ طور پر چنئی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جہاں اس کی ضروری جانچ کی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلائٹ میں پانچ اراکین پارلیمنٹ کے سی وینو گوپال، کوڈیکونل سریش، اڈور پرکاش، کے رادھا کرشنن اور رابرٹ بروس دہلی جا رہے تھے۔کانگریس رہنما اور ایم پی کے۔ سی۔ وینو گوپال نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی جانکاری شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ فلائٹ کی شروعات ہی تاخیر سے ہوئی اور اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہمیں غیر معمولی ٹربولینس کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد کیپٹن نے فلائٹ سگنل فالٹ کا اعلان کیا اور طیارے کو چنئی کی طرف موڑ دیا۔
![Tel Aviv [Israel], Oct 14 (ANI): Indian nationals onboard the third flight of Operation Ajay which has departed from Tel Aviv to Delhi, on Saturday. (ANI Photo)](https://www.thedailyaftab.com/wp-content/uploads/2023/10/fourth-flights-reached-in-delhi-750x536.jpg)












