ADVERTISEMENT
سری نگر/ جنوبی ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون کو آئی ای ڈی سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے ملی ٹینٹ معاون اشفاق احمد وانی ساکن آری گام پلوامہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے چھ کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔بتادیں کہ جی ٹونٹی میٹنگ کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ پر ہے۔ یو این آئی
ADVERTISEMENT














