جموں/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کو راجوری کے کنڈی جنگل میں جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن کے دوران جان بحق ہونے والے پانچ فوجی جوانوں کی میتوں پر گلباری کرکے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان بہادر شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بتادیں کہ راجوری کے کنڈی میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جمعہ کے روز جنگجوﺅں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی جوان از جان جبکہ ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘راجوری میں جنگجوﺅں کے خلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج پیش کیا’۔انہوں نے کہا: ‘ پوری قوم ان بہادر شہیدوں کے اہلخانہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے’۔بتادیں کہ فوج کے مطابق کنڈی جنگل میں ہفتے کی صبح ایک جنگجو کو مارا گیا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کا امکان ہے۔یو این آئی














