ADVERTISEMENT
سرینگر 04مئی// ادھم پور میں مویشیوں سے لدا ایک ٹرک گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 75بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئی۔ یو پی آئی کے مطابق مویشیوں سے لدا ٹرک ادھم ضلع کے ڈومیل کے قریب ایک گہرئی کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 75بھیڑ بکریوں کی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک ادھم پور کے منوال سے سری نگر کی طرف جا رہا تھا جس دوران دومیل میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود سبھی بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔
ADVERTISEMENT














