آسٹریلیا کے سفیر بیری اوفیرل اور سکینڈ سیکرٹری جیک ٹیلر نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں جموںوکشمیریوٹی میں ترقی بالخصوص باغبانی اور فوڈ پروسسنگ شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔دوران گفتگو دِلچسپی کے شعبوں بشمول ٹیکنالوجی ، قابل تجدید توانائی اور سیاحت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں ہونے والے جی۔20 سربراہی اجلاس کی اہمیت کو خطے کی اِقتصادی صلاحیت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کو اُجاگر کیا۔بات چیت میں باہمی دِلچسپی کے دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔














