سرینگر/پاور کنٹرولر کشمیر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گوپال پورہ رسیونگ سٹیشن کے تحت آنے والی کنگن ہال 33کے وی لائن میں ضرورت مرمت کے حوالے سے 4مارچ سے 6مارچ تک صبح 10بجے سے شام 4بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ اسی طرح لسر ہلر 33کے وی سپلائی لائن کی مرمت کےلئے رسوینگ سٹیشن شنکر پورا ، ہر اور آرکاشپورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں بھی 4مئی اور 7مئی کو صبح دس بجے سے شام 4بجے تک بجلی بند رہے گی۔ بیان کے مطابق اسی طرح رسوینگ سٹیشن دلنہ ، سوپور 2اور جٹی کے تحت آنے والے علاقوں میں 6مئی ، 9اور 15مئی کو بجلی کی سپلائی صبح 10بجے سے شام چار بجے تک معطل رہے گی ۔ اسی طرح رسوینگ سٹیشن بارہمولہ 1، کنل باغ، بارہمولہ 2، درنگ بل ، باغ اسلام اور شیری میں 4مئی کو صبح 9بجے سے دوپہر 3بجے تک بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 33کے وی لائن کے نزدیک درختوں کی شاخ تراشی کے حوالے سے رسیونگ سٹیشن کاٹھی دروازہ کے تحت آنے والے علاقوں میں 6اور 9مئی اور رسیونگ سٹیشن لالبازار اور باغوان پورہ میں 6مئی کو اسی طرح فوڈ پارک ، کھنموعہ، فیز 111، کھنموعہ فیز 1کو 7مئی کو سیمنٹ پلانٹ (خیبر) ، سیفکو اور ٹی سی آئی میکس)میں 7اور 13مئی کو صبح 10بجے سے شام 5بجے تک بجلی متاثر رہے گی۔ اسی طرح رسیونگ سٹیشن کھنوعہ اولڈ، بالہامہ ووین، ٹی سی آئی اولڈ اور کووڈ ہسپتال میں 10مئی کو اور رسیونگ سٹیشن بادامی باغ، سونہ وار، پنتھ چوک ، ٹنگنار،گورنمنٹ پریس ، لسجن اور ڈی پی ایس کے تحت آنے والے علاقوں میں صبح 10بجے سے شام 5 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ پاور کنٹرولر کشمیر نے اس ضمن میںصارفین سے محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مرمت کا کام بخوبی انجام پائے ۔














