Daily Aftab
8 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کانگریس کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تاریخ رہی ہے: وزیر اعظم مودی

by Online Desk
02 مئی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر کی تصویریں دیکھ کرکانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے پھوٹ پھوٹ کر رونے کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی تاریخ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی ہے اوراس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔مسٹر مودی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”آپ نے دیکھا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کس طرح دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے؟ کانگریس نے کرناٹک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے دہشت گردوں کے خلاف مہم چلا کر ان کی کمر توڑ دی۔ تسکین کا کھیل ختم کردیا۔ کرناٹک کی خوشحالی کے لیے، اس کا محفوظ ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تاریخ رہی ہے۔ کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس کی تاریخ اور اس کے پیچھے غلط ارادے کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر میں دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر سن کر کانگریس کی سب سے قد آور لیڈر (سونیا گاندھی) کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے اترپردیش اسمبلی انتخابات 2012 کے دوران اپنی ریلی میں کہا تھا کہ محترمہ گاندھی مارےگئے دہشت گردوں کی تصویریں دیکھ کررونے لگی تھیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کانگریس نے سرجیکل اورایئراسٹرائیک کے بعد ملک کی سیکورٹی فورسز کی صلاحیت پر سوال اٹھائے تھے۔ دہشت گردی کو فروغ دینے والے کانگریس، جنتا دل (سیکولر) کبھی بھی سرمایہ کاری کو فروغ نہیں دے سکتے اور نہ ہی مقامی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کا ایجنڈا لوگوں کو گالی دے کر مشتعل کرنا ہے اورکبھی کبھی او بی سی اور لنگایت برادریوں کوگالی دینا ہے۔ انہوں نے کہا، ”کانگریس والوں نے مجھے 90 سے زیادہ بار گالی دی ہے اور اب وہ سنچری مکمل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس نے نجلنگپا جی کو بھی نہیں بخشا، ان کی توہین کرنے والی کانگریس گالیوں کی سنچری بنا سکتی ہے۔”مسٹرمودی نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں کو کانگریس اور جے ڈی ایس دونوں سے ہوشیار رہنا ہوگا، کیوں کہ وہ دل اور کام میں ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”یہ دونوں خاندانی ہیں، دونوں بدعنوانی کو فروغ دیتے ہیں۔اپر بھدرا اریگیشن پروجیکٹ کو کانگریس-جے ڈی ایس کی غلط حکمرانی کا ثبوت بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ کانگریس-جے ڈی ایس کو کبھی کسانوں کی فکر نہیں تھی، اسی لیے انہوں نے اس پروجیکٹ کو نظر انداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا تہیہ کر لیا ہے اور کہا کہ کانگریس کبھی بھی بی جے پی کے ملکی مفاد کے کاموں کو مقابلہ نہیں کر سکتی، کیونکہ کانگریس نے 2014 سے پہلے کے 10 برسوں میں جتنے میڈیکل کالج بنائے، بی جے پی حکومت نے صرف نو برسوں میں اس سے دو گنا میڈیکل کالج تعمیر کیے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی حکومت میڈیکل سے انجینئرنگ تک کی تعلیم مقامی زبان میں دینے پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دیہی علاقوں کے غریب نوجوانوں کو خصوصی فائدہ پہنچے گا۔مسٹرمودی نے کہا کہ کانگریس نے قبائلی ترقی کے لیے صرف 25 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا تھا، جس کے مقابلے میں بی جے پی نے تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بی جے پی نے کسانوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے ‘ریت ودیا ندھی’ شروع کی اور قبائلی بچوں کے لیے 400 سے زیادہ ایکلویہ ماڈل اسکول بنائے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے لیے کل جاری کردہ منشور بہترین ہے کیونکہ اس میں کرناٹک کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانے کا روڈ میپ ہے۔ اس میں جدید انفراسٹرکچر کا بلیو پرنٹ ہے اور اس میں خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ دی گئی ہے

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
وادی میں 26دسمبر کی شام سے مزید برفباری کی پیشگوئی

کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع، 8 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا اومیکرون سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے
تازہ ترین خبریں

کانگریس کی دہشت گردی اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کی تاریخ رہی ہے: وزیر اعظم مودی

02 مئی 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی
تازہ ترین خبریں

چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے پی ایم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی

12 جون 2024
اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟
ادارتی

اسمائل ڈپریشن، کیا بظاہر خوش انسان خودکشی کر سکتا ہے؟

30 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d