سرینگر 30 اپریل // منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولےس نے تےن منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاہ برآمد کرکے ضبط کی ۔منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، انچارج پولیس پوسٹ رےشی پورہ ایس آئی اشفاق احمد کی سربراہی میں پولیس چوکی ریسی پورہ کی پولیس پارٹی نے ریشی پورہ-ریلوے پاس سے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت ہلال احمد گنائی ولد علی محمدساکن کرالے نیوا بڈگام، فیاض احمد گنائی ولد عبدلمجےد گنائی ساکن کرالے نیوا بڈگام اور محمد آصف گنائی ولد غلام محی الدےن گنائی ساکن کرالے نیوا بڈگام ، منشیات فروشوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مشکوک حالات میں نقل و حرکت کر رہے تھے۔ان کے کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد ہوئی ۔تھانہ پولےس اونتی پورہ نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 70/2023 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذےد تحقےقات شروع کردی۔














