کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا جو ضلع رام بن کیلئے انتخابی فہرست مبصر ہیں ، نے آج ضلع کا ایک وسیع دورہ کیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائینہ کیا ۔ ضلع الیکشن آفیسر رام بن مسرت اسلام ، پی او آئی سی ڈی ایس جہانگیر ہاشمی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر لال چند ، ای آر او اے سی 54 رام بن گیاس الحق ، ضلع سماجی بہبود آفیسر رام بن راہول گپتا ، اے ای آر او رام بن ، ای این ٹی اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے ۔ دورے کے دوران الیکٹورل رول ابزرور نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول رام بن کے 59 اور 60 اور گورنمنٹ ہائی اسکول چندر کوٹ کے پولنگ اسٹیشن 101 اور 114 شامل ہیں ۔ انہوں نے جاری خصوصی سمری رویژن کے دوران موصول ہونے والے دعوں اور اعتراضات کی حیثیت کے بارے میں بی ایل اوز سے خود فیڈ بیک حاصل کی جس میں اگلے ماہ 6 مئی تک توسیع کی گئی ہے ۔ خاص طور پر شادی کے زمرے کے تحت دعووں اور اعتراضات کے فارموں کو قبول کرتے ہوئے صحیح اندراجات کرنے پر زور دیتے ہوئے شیتل نندا نے ڈی ای او سے کہا کہ وہ بی ایل او کو دستاویزات کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بارے میں مزید حساس بنائیں ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں کہ فارم 6 کے تحت متوقع خالص اضافے کے ہدف کو حاصل کیا جائے جن کی عمر 18 سال سے تجاوز کر چکی ہے اور ابھی رجسٹر ہونا باقی ہے ۔ ڈی ای او سے تمام رائے دہندگان کی آدھار کوریج کو بڑھانے کیلئے زور دیتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر اے سی 54 رام بن حلقہ میں صنفی فرق کو پُر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے الیکشن ڈیپارٹمنٹ پر بھی زور دیا کہ وہ ہائیر سکینڈری اسکولوں اور کالجوں کے طلباءپر توجہ مرکوز کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام پرنسپل ایس ایس آر کے اختتام پر ’ مو ون لیفٹ بیہائینڈ ‘ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں ۔ اپنے دورے کے دوران ابزرور نے پی آر آئیز کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے متعلقہ وارڈز کے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو بطور ووٹر رجسٹرڈ خصوصی سمری رویژن کے دوران کیا جائے ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے الیکٹورل رول ابزرور کو یقین دلایا کہ ضلع میں خصوصی سمرے رویژن مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا ۔














