سرینگر 28 اپریل // منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں ایک بدنامہ زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 15 گرام ممنوعہ براون شگر برآمدکرکے ضبط کی۔بارہمولہ میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بارہمولہ شری پبشنری ڈی وائی ایس پی شری نوید شوکت کی صدارت میں علاقے جوزف سکول بارہمولہ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو روک لیا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کا اشارہ کیا تاہم پولیس نے اس کو تدبیر کے ساتھ پکڑ کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 15 گرام ممنوعہ براو¾ن شگر جیسی مادہ برآمد ہوا، اور اسے گرفتار کر کے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی اصل علامت ہے۔














