سرینگر/05اپریل///لداخ میں ہند چین سرحد پر تعینات فورسز آفیسر دوران گشت پیر پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے ۔ انڈین تبدین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی ) کا ایک افسر لداخ میں ہند چین سرحد پر تعینات تھا اور بدھ کے روز دوران گشت وہ گہری کھائی میں جاگرا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایک 33 سالہ انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا افسرجو لداخ میں انڈیا-چین ایل اے سی کے ساتھ گشت کی قیادت کر رہا تھااچانک پیر پھسل کر گہری کھائی میں جاگرا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمانڈنڈنٹ کی موت موقعے پر ہی واقع ہوئی ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے آئی ٹی بی پی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ میں لکھا ہے کہ مہلوک فورسز افسر دوران ڈیوٹی ہلاک ہوا ہے جو 24ویں بٹالین سے وابستہ تھا ۔انہوں نے لکھا ہے کہ یہ افسر 2021 سے اس محاذ پر تعینات تھا۔ادھر آئی ٹی بی پی ترجمان نے کہا ہے کہ نیگی ایک بہتر کوہ پیما تھا جسے سال 2014میں سوارڈ آف آنر سے بھی نوازا جاچکا تھا ۔ افسر کی نعش کوآخری رسومات کےلئے اتراکھنڈ اس کے آبائی شہر بھیج دیا گیاہے۔ واضح رہے کہ 1962 کی چینی جارحیت کے بعد تقریباً 90,000 اہلکاروں پر مشتمل دفاعی دستے کو کھڑا کیا گیا تھا اور اسے ہندوستان کے مشرقی کنارے پر 3,488 کلومیٹر طویل LAC کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا۔ یہ فورس اس محاذ پر فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے حالانکہ ہندوستان اور چین کی فوجیں 2020 سے لداخ میں تعطل میں مصروف ہیں۔














