سرینگر/05اپریل/بارہمولہ ضلع میں بدھ کے روز مبینہ طور پر دو عسکریت پسند حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ دونوں شراب کی دکان پر گرنیڈ حملے میں مبینہ طو رپر ملوث تھے ۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ سال 17 مئی کو ایک شراب کی دکان پر مبینہ طورپر گرینیڈ پھینکنے کے واقعے میں ملوث دو جنگجو پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندجن کی شناخت معروف نذیر اور شاہد شوکت کے طور پر کی گئی، جنہیں گزشتہ سال 19 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔آج صبح بارہمولہ پولیس اسٹیشن سے فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسند پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں تھے اور سحری کے وقت فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔














