سرینگر/امرناتھ یاترا کے دوران یاترا کے پورے عمل پر اب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نظر رکھی جائے گی ۔ یہ اقدام یاترا کےلئے کئے جارہے حفاظتی انتظامات کے تحت اُٹھائے جارہے ہیں۔ سیکوٹی ایجنسیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد جموںو کشمیر انتظامیہ اور امرناتھ شرائن بورڈ نے رواں برس کے دوران امرناتھ یاترا کے لئے آ نے والے یاتریوں کو بھرپور حفاظت اور سہولیت فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے ،بالہ تل اور چندن وارڈی کے راستوں پریاتریوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لئے اور کسی بھی واقعے کوٹالنے کے خاطر سات سوکے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائےنگے ۔ذرائع نے بتایا کہ جموں سے امرناتھ گپھا تک راستے میں سات سوکے قریب سی سی ٹی وی کیمروں کولگایا جارہا ہے جن کےلئے مختلف جگہوں پر کنٹرول لائن قائم کئے جارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر جموں ، اودھمپور، رام بن، اننت ناگ، پہلگام ، سنبل اور بالہ تل بیس کیمپوںمیں یہ کنٹرول لائن قائم کئے جارہے ہیں اور ان سی سی ٹی وی کیمروں کو ان کنٹرول لائنو ں سے جوڑا جائے گا کمپوٹروں کے ساتھ انہیں منسلک کیا جائے گا۔ جہاں پر عملہ کیمروں میں قید نقل وحمل پر کڑی نظر گزر رکھیں گے ۔اس دوران یاتریوں سے کہاگیاہے کہ وہ قوائدوضوابط پرمن وعن عمل کریں اور یاترا کےلئے رجسٹریشن کے دوران متعلقہ عملہ سے تعاون کریں اور ڈاکٹروں سے چک اَپ کرائےں اورکسی بھی














