ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی باغ مالکان اور کسانوں کیلئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں فی الحال دوا پاشی کا عمل روک دینے کو کہا ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ موسم ابر آلود دہنے سے سردی کی لہر واپس لوٹ آئیں ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کچھ مقامات پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کی توقع ہے جبکہ 18 سے 20 مارچ تک بالائی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں سے ایک بار پھر تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران باغات میں دوا پاشی کے عمل کو ملتوی کریں۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم ابر آلود رہنے سے رات کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو اہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 5.5 ڈگری کے مقابلے میں 6.6 ڈگری کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کےک مطابق قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 0.8 ڈگری کے مقابلے میں 1.6 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.3 ڈگری کے مقابلے میں 4.6 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لداخ کے لیہہ اور دراس میں بالترتیب منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔














