سرینگر/13مارچ///سرحدی حفاظتی فورس کے ایک افسر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور یہ معاملہ زیر تفتیش ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورسز کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی پیر کی صبح مینڈھر میں مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت بی ایل جونکو کے طور پر کرتے ہوئے، عہدیداروں نے بتایا کہ اے ایس آئی رینک کے افسر نے اس وقت طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی جب وہ اپنی معمول کی ڈیوٹی کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسر فوراً ہی گر پڑا اور منہ سے جھاگ نکلنے لگا۔ایمرجنسی کا احساس ہونے پر ساتھیوں نے اسے SDH مینڈھر لے جایا جہاں تمام ممکنہ کوششوں کے باوجود، افسر کو بچایا نہیں جا سکا۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے افسر کی موت کی ممکنہ وجہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔














