نوجوانوں پاکستانی سپانسرڈ ایجنسیوں کے منصوبوں کو ناکام کرجموں و کشمیر میں امن کی کوششوں کو تقویت دیں
پاکستان کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کے قیام سے خوش نہیں ہے اور امن بگاڑنے کیلئے مسلسل کوششوں میںمصروف رہتا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پار سے ہونی والی کسی بھی ساز ش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں میں کمی آئی ہے اور حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں جبکہ ملی ٹنسی کے خاتمہ کیلئے کارروائیاں جاری ہے اور جو بھی عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائیگا بخشی اسٹیڈیم سرینگر میں 71 ویں بی این ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال چمپئن شپ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جمو ں کشمیر سے ملی ٹنسی کے باقی رہ جانے والے آثار کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان جموں و کشمیر میں امن کو پسند نہیں کرتا کا دعوی کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔ نہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستانی سپانسرڈ ایجنسیوں کے منصوبوں کو ناکام بنائیں اور جموں و کشمیر میں امن کی کوششوں کو تقویت دیں