علاقے میں کہرام ،پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی
سرینگر/09مارچ//بڈگام میں مبینہ برادر کشی کے ایک واقعے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو ہلاک کر دیا ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔بڈگام میں مبینہ طور پر ایک شخص نے دوسرے بھائی پر حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بڈگام میں دو بھائیوں کے درمیان کسی تنازعہ پر جھگڑا ہوا جو جلد ہی بدترین صورتحال اختیار کرگیا ایک نے دوسرے پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا جسے فوری طور پر زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔جس کی شناخت قیصر یوسف زرگر ولد محمد یوسف زرگرکے بطور ہوئی ہے ۔ اس واقعے کی ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حقائق جاننے کےلئے ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پربھیج دیا گیا ہے اور اس بارے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں کہرام مچ گیا او رلوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوئی ۔