2رہائشی مکانات کونقصان، لاکھوںکا سازوسامان تباہ
سرینگر/09مارچ/پائین شہر کے رعناواری علاقے میں آگ کی ایک بھیانک وردات میں 2رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔آگ کی واردات میں مکینوںکا سارا سازوسامان تباہ ہوکے رہ گیا ہے جبکہ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے کلوال محلہ رعناواری علاقے میں جمعرات کو زبردست آگ لگنے سے کم از کم دو مکانات کو نقصان پہنچاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ ایک گھر میں لگی اور کچھ ہی دیر بعد دوسرے گھر میں پھیل گئی، جس سے دونوں گھروں کے بالائی حصوں کو نقصان پہنچاہے ۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ایف اینڈ ای ایس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ اوراس گنجان علاقے کے باوجود بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایف اینڈ ای ایس کے ایک اہلکار نے مزید کہا کہ آگ لگنے سے رہائشی مکانوں کی اوپری منزلوں کو نقصان پہنچا ہے البتہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ ادھر ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات سے مکینوں کا سارا سازوسامان تباہ ہوکے رہ گیا ہے ۔