ایمبولنس ضبط ،ڈرائیور گرفتار ،کیس درج ،تحقیقات شروع:پولیس
سری نگر کے پارم پورہ علاقے میں منگل کورات دیر گئے ایک ایمبولینس کی زد میں آکر2افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ منگل کورات دیر گئے ایک ایمبولینس زیر نمبرJK02B-8302 جس کو طارق احمد حرا ولد بشیر احمد ہرا ساکن نائدکھئی پوشور بانڈی پورہ چلا رہا تھا، نے چلڈرن ہسپتال بمنہ (موٹر گیراج کی طرف) پارم پورہ کے قریب2 افراد کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں 56سالہ علی محمد ڈارولد غلام نبی ڈار ساکنہ نوپارہ بارہ ہمولہ اور 48سالہ فیاض احمد چوپان ولد غلام احمد چوپیاں ساکنہ حدی پورہ رفیع آباد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں زخمی افراد کو جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس نے مزید بتایاکہ ایمبولینس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایمبولینس گاڑی کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیاگیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔














