سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو دو طرفہ ٹریفک کی اجازت دی گئی،جو منگل کے روز سیری رم بن میں ایک زبردست مٹی کے تودے کی زد میں آ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور6 مسافر زخمی ہو گئے تھے۔ کشمیر کوباقی ملک سے جوڑنے والی واحد ہمہ موسمی سڑک، کو روڈ کلیئرنس ایجنسیوں نے تقریباً8 گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد منگل کی رات دیر گئے ملبے سے صاف کر دیا۔محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بدھ کے روز کہاکہ منگل کی رات کو پھنسے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کو صاف کرنے کے بعد، تازہ ہلکی موٹر گاڑیوں کو جموں اور سری نگر دونوں سے جانے کی اجازت دی گئی تھی، جب کہ بھاری موٹر گاڑیوں کو صرف جموں سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر ٹریفک آسانی سے چل رہاتھا۔منگل کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے رامبن شہر کے قریب سیری گاو¿ں میں2 گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے ایک کرین ڈرائیور ہلاک اور ایک ہی خاندان کے6 افراد زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ پھنسے ہوئے گاڑیوں کو ملبہ ہٹانے کے بعد منگل کی رات10 بجے کے قریب اپنی اپنی منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔