بالی ووڈمیں اپنی انفرادی فنی خوبیوں اور اعلیٰ کارکردگی سےنرگس، مدھو بالا، مینا کماری، نوتن، وجینتی مالا، ثریا، گیتا بالی اور کامنی کوشل جیسی اداکاراوں کی صف میں شامل نمی میں حسن ودلکشی کی فراوانی نہیں تھی لیکن ان کا انگ انگ اداکاری کرتا ہوا محسوس ہوتا تھا۔نمی کی پیدائش ۱۸?فروری۱۹۳۳ئکوآگرہ میں ہوئی۔نمی کا اصل نام نواب بانو تھا۔ ان کے والد عبدالحکیم ایبٹ آباد(پاکستان)کےرہنے والے تھے اور انگریزی فوج کے ٹھیکے دارتھےجبکہ والدہ وحیدن اپنے وقت کی معروف گلوکارہ تھیں اور فلموںمیںکام بھی کر لیتی تھیں۔وحیدن بمبئی کی فلم انڈسٹری میں خاصااثر و رسوخ رکھتی تھیں،خاص طور پر ان کے خاندان کے تعلقات ہدایت کار محبوب خان کے ساتھ کافی اچھے تھے۔نمی ابھی۹?سال ہی کی تھیں کہ ان کی والدہ وحیدن کا انتقال ہو گیا، جس کےبعد ان کے والد عبدالحکیم نے انہیں ان کی دادی کے پاس ایبٹ ا?باد بھیج دیا۔بعدمیںعبدالحکیم اپنی والدہ اور بیٹی کو لیکربمبئی آگئے،جہاں ان کے بھائی یعنی نمی کے چچا مستقل رہائش پذیرتھے۔نمی کی چچی جیوتی بھی کسی دور میں اداکارہ رہ چکی تھیں۔
۱۹۴۸ءمیںجب محبوب صاحب اپنی بے مثال شاہکار ’انداز‘ بنارہے تھے تو انہوں نے نمی سے اسٹوڈیو ا? کر فلمسازی کی باریاںدیکھنے کیلئےکہا، جس پر انہوں نے اسٹوڈیو ا?نا جانا شروع کردیا۔وہ ذہین تھیں اور مشاہدے کی بہت اعلیٰ صلاحیت رکھتی تھیں۔ انہی دنوں معروف اداکار راج کپور اپنی ہوم پروڈکشن فلم’برسات‘ کیلئے دوسری اداکارہ کی تلاش میں تھے۔مرکزی کردارکیلئےوہ نرگس کا انتخاب کرچکےتھے۔فلم انداز کےسیٹ پر راج کپور کی نظر ان پرپڑی تو انہیں لگا کہ جس لڑکی کی تلاش میں تھےوہ ان کے کافی قریب اور ان کی دسترس میں ہے۔ انہوں نے محبوب خان سے بات کی تو انہوں نے نمی کو کام کرنے پر راضی کرکے راج کپور صاحب کو گرین سگنل دے دیا۔فلم برسات میں نمی کے مقابل پریم ناتھ جیسے منجھے ہوئے اداکارتھےلیکن نمی نےپہلی فلم ہی میں ایسی بے مثال اور فطری اداکاری کی کہ نقادوںکی اکثریت کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ فلم راج کپور،نرگس اور پریم ناتھ جیسے اداکاروں کے بجائے نمی کی اداکاری کے باعث باکس ا?فس پر ہٹ رہی۔ اس فلم نے مقبولیت کےمنفرد ریکارڈ قائم کیے۔ فلم برسات ہی سے نواب بانو کا نام نمی پڑا۔
برسات کےبعدنمی کوبالی وڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا جن میں اشوک کمارکےساتھ بھائی بھائی،راج کپور کے ساتھ باورا،دیوا?نند کے ساتھ سزا اور ا?ندھیاں، دلیپ کمار کے ساتھ دیدار (۱۹۵۱ئ )، داغ (۱۹۵۲ئ )اورا?ن (۱۹۵۲ئ )میںکام کیا۔ نرگس کے علاوہ امر میںمدھوبالا، ’شمع‘ میںثریا، اوشا کرن ،گیتا بالی اور چار دل، چار راہیں(۱۹۵۹ئ )میں مینا کماری کے ساتھ کام کیا اور ان سبھی بڑی اداکارو?ں کے درمیان نمی نے اپنی صلاحیت تسلیم کرائی۔’ا?ن‘ ہندوستان کی پہلی ٹیکنی کلر فلم تھی اور بہت بڑے بجٹ سےبنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ اس فلم کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ یہ ہندوستان کی پہلی ایسی فلم تھی جو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم کا انگریزی ورڑن سیویج پرنسزکے نام سے بنایا گیا تھا۔