سرینگر۔ 31؍ دسمبر۔/۔ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ہفتہ کو کہا کہ اس سال وادی میں 93 آپریشنز میں 42 غیر ملکی عسکریت پسندوں سمیت کل 172 جنگجوؤں کو کامیابی سے مارا گیا۔کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیا: ‘سال 2022 کے دوران کشمیر میں کل 93 کامیاب مقابلے ہوئے جن میں 42 غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 172 دہشت گرد مارے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں میںایل ای ٹی/ٹی آر ایف (108 )تنظیم سے زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو بے اثر کیا گیا جس کے بعد جیش محمد کے (35)، حزب المجاہدین کے (22)، البدر (4 )اور اے جی یو ایچ (3)تنظیمیں شامل ہیں۔














