Daily Aftab
20 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

حکومت گوا کی برانڈ انڈیا شناخت کو فروغ کے تئیں پرعزم:مودی

by Online Desk
18 ستمبر 2021
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کووڈ ویکسینیشن مہم میں گوا کی شاندار کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست برانڈ انڈیا کی مضبوط شناخت ہے اور حکومت اس کے کردار کو فروغ کے لیے پرعزم ہے ۔کووڈ ویکسینیشن مہم کے حصے کے طور پر گوا کی پوری بالغ آبادی کو دی جانے والی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کی حصولیابی پر آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹروں اور مستفید افراد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ‘گوا میں ہر مستحق شخص ویکسین کی پہلی ڈوز مل چکی ہے ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں یہ ایک بڑی بات ہے ۔ اس کے لیے گوا کے تمام لوگوں کو بہت بہت مبارکباد’۔گوا کو ملک کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ‘گوا لامحدود امکانات کی سرزمین ہے گوا نہ صرف ملک کی ایک ریاست ہے بلکہ برانڈ انڈیا کی ایک مضبوط شناخت ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ گوا کے اس کردار کو فروغ دیں’۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گوا میں جو اچھے کام ہو رہے ہیں اس میں تسلسل بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ریاست میں سیاسی استحکام کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کیونکہ گوا کو طویل عرصے کے بعد اچھی حکمرانی اور سیاسی استحکام ملا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوا کے لوگ اس استحکام کو برقرار رکھیں گے ’۔سیاحت کے نقطہ نظر سے گوا کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ‘ہندوستان نے اپنی ویکسینیشن مہم میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ریاستوں کو بڑی ترجیح دی ہے ۔ شروع میں ہم نے نہیں کہا کیونکہ اس پر بھی سیاست شروع ہونے لگتی ، لیکن یہ بہت ضروری تھا کہ ہمارے سیاحتی مقامات کھلیں’۔ انہوں نے کہا کہ اس بابت غیر ملکی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ، مرکزی حکومت نے ہندوستان آنے والے 5 لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
تیرہویں دن پٹرول اورڈیزل کی قیمت جوں کے توں

تیرہویں دن پٹرول اورڈیزل کی قیمت جوں کے توں

Leave a ReplyCancel reply

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
حکومت گوا کی برانڈ انڈیا شناخت کو فروغ کے تئیں پرعزم:مودی
تازہ ترین خبریں

حکومت گوا کی برانڈ انڈیا شناخت کو فروغ کے تئیں پرعزم:مودی

18 ستمبر 2021
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج پر سوڈانی پولیس کی فائرنگ،5 افراد ہلاک
تازہ ترین خبریں

فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج پر سوڈانی پولیس کی فائرنگ،5 افراد ہلاک

14 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d