نیسلے کے ملک میڈ کو غیر معاری پاکر اس پر پابندی لگائی گئی
سرینگر19نومبر/سی//حکام نے ”Nestleکے ملک میڈ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروڈیکٹ کے نمونے سے پتہ چلا ہے کہ یہ سب سٹینڈار اور غیر معاری ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت کےلئے ضرر رسیاں ہے ۔ جموں و کشمیر میں حکام نے ایک ‘فوڈ الرٹ’ جاری کیا ہے جس میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ‘سویٹنڈ کنڈینسڈ پارٹلی سکمڈ ملک’ (نیسلے ملک میڈ) کا استعمال بند کریں۔ اس سلسلے میں حکومت جموں و کشمیر کے کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن کے دفتر کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے۔کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر شکیل الرحمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ فوڈ سیفٹی آفیسرزون II، کے ذریعہ فوڈ آرٹیکل ‘سویٹنڈ کنڈینسڈ پارٹلی سکمڈ ملک’ (نیسلے ملک میڈ) کا ایک نمونہ اٹھایا گیا تھا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 کے تحت معیار اور حفاظتی پیرامیٹرز کے تجزیہ کے لیے 19 ستمبر 2022 کو سری نگر کے میسرز ڈیلی بازار پروویڑنل اسٹور، سیدا کدل، رعناواری علاقے کے احاطے سے حاصل شدہ نمونہ کی جانچ کے بعد پتہ چلاکہ یہ پروڈیکٹ غیر معیاری ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ فوڈ اینالسٹ، نیشنل فوڈ لیبارٹری، غازی آباد، جہاں مذکورہ نمونے کا تجزیہ کیا گیا تھا، نے اس نمونے کو ‘غیر محفوظ اور سب اسٹینڈرڈ’ قرار دیا ہے۔ممنوعہ پروڈکٹ ‘سویٹنڈ کنڈینسڈ پارٹلی سکمڈ ملک’ (نیسلے ملک میڈ) بیچ نمبر 00-520451ZA کے ذریعے پنجاب کے لدھیانہ فیروز پور ریجن میں M/S نیسلے انڈیا لمیٹڈ تیار کر رہی ہے۔ پروڈکٹ کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے کیونکہ نمونہ سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ پروڈیکٹ انسانی صحت کےلئے سخت ضرر رساں ہے۔ اس سلسلے میں عام لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ بیچ یا لاٹ نمبر 00-520451ZA کے ساتھ کھانے کی مصنوعات کا استعمال بند کردیں














