ADVERTISEMENT
جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتے کو گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون آئی پی ایس آفیسر کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن کے طورپر تعینات کیا ہے۔ ایک حکم نامے کے مطابق سارہ رضوی کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈ کواٹرز میں ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔ آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں سارہ رضوی آئی پی ایس آئی جو پوسٹنگ کے احکامات کی منتظر تھیں کو اس طرح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن) پولیس ہیڈ کواٹرز جموں وکشمیرایک دستیابی اسامی فور طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ADVERTISEMENT