فورسز نے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا، اسلحہ برآمد
نوشہرہ سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مہلوک درانداز سے اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو نوشہرہ سیکٹر میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے جموں ڈویژن کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک دراندازی کو مار گرایا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی رات تقریباً 11 بجے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی جانب سے ہندوستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش دیکھی گئی، جسے سرحد پر تعینات فورسز نے ناکام بنا دیا۔ اس کارروائی میں ایک درانداز کوہلاک کیا گیا اورہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے موقع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایک درانداز کی لاش اسلحہ سمیت برآمد ہوئی ہے۔دریں اثناءدفاعی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سرحدوںپر فوج کی چوکسی بڑھائی گئی ہے اور ممکنہ طور پر کسی بھی دراندازی کی کوشش کوناکام بنایاجائے گا۔ یہاںیہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں کے سرحدی سیکٹروںمیں آئے روز ڈرون سرحد کے اس پار آتے ہیں جس دوران کئی دفعہ وہاں تعینات فوج نے ڈرونوں کو گولیاںچلاکر گرایا ہے جن سے اسلحہ اور منشیات سمگلنگ کی جاتی تھیں۔