ADVERTISEMENT
پنجاب میں پاکستانی ڈرون پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے واپس بھیج دیا۔اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز پنجاب میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا جس پر بی ایس ایف نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون غائب ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی ڈرون کی نقل وحرکت کے بعد بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ADVERTISEMENT














