ادھم پور کے مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی
کولگام کے دمہال ہانجی پورہ گاوں میں کمسن لڑکی کی لاش نالے سے برآمد جبکہ ادھم پور مارکیٹ میں ایک عدم شناخت لاش باز یاب ۔اطلاعات کے مطابق کولگام کے دمہال ہانجی پورہ گاوں میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں ایک چودہ سالہ لڑکی کی لاش کو نالہ وشو سے برآمد کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح اطلاع دی کہ نالہ وشو میں دوشیزہ کی لاش پڑی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس ٹیم فوری جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔ دریں اثنا ادھم پور کے مبارک مارکیٹ میں جمعرات کے روز ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کے بعد پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔













