دونوں لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے /پولیس بیان
شوپیاں میں سیکورٹی فورسز نے دو ہابرڈ جنگجووں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ترنز کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افراد نے سیکورٹی فورسز کی پارٹی کو دیکھتے ہی راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم سلامتی عملے کی کارگر حکمت عملی کے باعث دونوں کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار شدگان نے تفتیش کے دوران اپنی شناخت فیضان فیاض بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکن بڈان رفیع آباد سوپور اور یاور نظام میر ولد نظا الدین میر ساکن کونسو شوپیوں کے بطور کی ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے دو پستول، دو پستول میگزین، دو گرینیڈ، ایک اے کے میگزین اور پچاس اے کے گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ دوران تفتیش ہابرڈ جنگجووں نے بتایا کہ وہ لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ ہے۔