ADVERTISEMENT
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں ایک 28سالہ غیر مقامی مزدور کی بظاہر زیادہ مقدار میں شراب پینے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ پیر کے روز تقریباً 1بجے ، مزدور اجے کیوٹ ولد ست نارائن کیوٹ، سکنہ کربا چھتیس گڑھ،کو مشکوک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دے دیا۔ا±نہوں نے بتایا کہ یہ مزدور اینٹوں کے بھٹے-اے-16 کتھر گنڈ میں کام کر رہا تھا۔افسر نے مزید کہا، “معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور موت کی وجہ بھٹے پر مقامی طور پر تیار کردہ شراب کی زیادہ مقدار معلوم ہوتی ہے”۔
ADVERTISEMENT













