بدرواہ میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں چھ ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ڈوڈہ کے گالکندر پل کے نزدیک پیر کی صبح ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ڈوڈہ میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ۔ انہوںنے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو نالے سے نکال کر فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے چار افراد کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔متوفین کی شناخت ستیہ دیوی زوجہ نصیب سنگھ ان کا بیٹا وکرم سنگھ، لکھ راج اور اس کی اہلیہ ستیشہ دیوی ساکنان شیوا جبکہ زخمی کی شناخت نصیب سنگھ کے بطور ہوئی ہے۔دوسرے حادثے میں ایک گاڑی پل ڈوڈہ سے بھدرواہ کی طرف جا رہی تھی کہ وہ مغل مارکیٹ پارنو میں سڑک سے لڑھک کر نیرو دریا میں جا گری۔ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔متوفی کی شناخت سجاد احمد ساکن بھدرواہ جبکہ زخمی کی شناخت پیوش منہاس ولد ا?ٓر کمار ساکن ہموت بھدرواہ کے بطور ہوئی ہے۔حادثے میں ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے اور باور کیا جارہا ہے کہ اُس کی بھی موت واقع ہوئی ہے۔ ادھرجموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ قصبے میں پیرکی صبح کو دو الگ الگ سڑک حادثات میںماں بیٹے سمیت 6افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک ٹویٹ کر کے ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثات میں جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایل جی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ا±نہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کا بہترین علاج یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے۔