حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے108نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے65کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 43کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,22,658تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے اَندر 01کووِڈ مریض کی موت واقع ہوئی ہے جس کا تعلق جموں صوبہ سے ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,22,658معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,311سرگرم معاملات ہیں۔اَب تک3,16,957اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,390تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,239کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,151کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔اِس دوران آج مزید196فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے54افراداور کشمیر صوبے کے142اَفرادشامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 12,24,9,063ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 09 اگست 2021ئکی شام تک11,92,6,405نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے
علاوہ ازیں اَب تک29,73,463افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں7,248اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,311فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ3,65,517اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق25,94,997اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔