منےشات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولےس نے اےک منےشات فروش کو ممنوعہ نشےلی شے چرس پاوڈر سمےت گرفتار کرکے سلاخوں کے پےچھے دھکےل دےا۔سری گفوارہ پولیس کو معتبر ذرائع سے ایک خاص اطلاع ملی کہ سجاد احمد رینہ ولد محمد افضل ساکن کھرم سری گفوارہ نشہ آور اشیاءکی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءذخیرہ کر رکھی ہیں۔ ایس ایچ او سری گفوارہ اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک سرچ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے تقریباً 1.4 کلو گرام چرس پا¶ڈر اور 10 کلو گرام چرس چورا برآمد ہوا۔ پولےس نے ملزم کو گر فتار اور ممنوعہ نشےلی شے برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ پولےس سرےگفوارہ نے اس سلسلے مےں متعلقہ دفعات کے تحت کےس درج کرکے مذےد تحققےات شروع کردی۔منشیات فروشوں کے خلاف اننت ناگ پولےس کی مسلسل کارروائیوں جاری و ساری ہے اور عوام الناس کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔