آیوشمان بھارت پردھان منتری صحت سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن وویک بھدرواج نے کہا ہے کہ پرائیویٹ طبی مراکز کی جانب سے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا صحت سکیم کو عملانے میں اہم رول اداکررہا ہے ۔ پرائیویٹ چُنندہ پرائیویٹ ہسپتالوں ، متعلقہ سینئر افسران کی منعقدہ ایک میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ سرکار پرائیویٹ ہسپتالوں کو اس سکیم کی مکمل عمل آوری کےلئے ہر ممکن تعاون کرنے کےلئے تیار ہے ۔ انہوں نے اس موقعے پر طبی مراکز کے منتظمین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستفدین کے فائدے کےلئے وہ سرکار کے ساتھ تال میل بنائے رکھیں اور اپنا بھر پور تعاون دیں ۔اس موقعے پر انہوںنے متعلقہ پرائیویٹ طبی اداروں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ سرکار اولین فرصت میں ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرے گی اور ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس دوران انہوںنے ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کو بہتر سہولیات بہم رکھنے کےلئے ان کی آراءبھی طلب کیں۔یہاںیہ بات قابل امر ہے کہ جموں کشمیر میں قریب 45پرائیویٹ طبی مراکز کو آیوشمان بھارت کےلئے چُنا گیا ہے ۔ جس میں فی کنبہ کو ہر برس پانچ لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس کیور فراہم کیا جارہا ہے اور ان میں سرکاری ملازمین اور سبکدوش ملازمین بھی شامل ہیں۔














