مناسب قیمت کی نئی دکانیںFPS کھولنازیر غور
NPHH زمرہ کے تحت 45075 مستحق گھرانوں اور رجسٹرڈ ای شرم کے اندراج شدگان کو بھی کارڈجاری
سری نگر/ حکومت نے منگل کو کہاکہ فوڈ ،سول سپلائیز اورامورصارفین کا محکمہ طے شدہ فریم ورک کے مطابق جموں و کشمیر میں مناسب قیمت کی نئی دکانیں/ کھولنے پر غور کر رہا ہے۔حکومت نے یہ بھی کہاکہ جموں و کشمیر میں فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت 28,996 نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ممبراسمبلی راجیو جسروٹیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انچارج وزیربرائے محکمہ فوڈ ،سول سپلائیز اورامورصارفین ستیش شرما نے کہا کہ محکمہ کا ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک(تقسیم کاری) فیئر پرائس شاپ اور سرکاری سیل سنٹرس کی شکل میں تقریباً6630 سیل آو ¿ٹ لیٹس پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ رائج فریم ورک کے مطابق مناسب قیمت کی نئی دکانیں(نئے فیئر پرائس شاپس( کھولنے پر غور کر رہا ہے، جو جموں و کشمیر ٹارگٹڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (کنٹرول) آرڈر، 2023کا حصہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب سے منتخب حکومت نے عہدہ سنبھالا ہے، جموں و کشمیر میں نئی فیئر پرائس شاپس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منتخب اراکین کو بھی شامل کرنا سمجھداری کی بات ہے، جس کےلئے موجودہ فریم ورک پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ تیش شرما نے کہا کہ پنچایت میں اس طرح کی سہولت کے بغیر FPS کھولنا اور دیگر علاقوں میں جو پالیسی کے مطابق اس طرح کے ایف پی ایس ایس کھولنے کے اہل ہیں،














