ADVERTISEMENT
گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری
سرینگر/26مارچ/وی او آئی// سانبہ ضلع میں پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور پر ایک پستول کے ساتھ حراست میں لیا ہے ۔ گرفتارشدہ شخص سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ایک مشتبہ شخص کو جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں گرفتار کیا اور اس سے ایک پستول برآمد کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مبینہ بدمعاش نارائن شرما عرف شونا کو لے جانے والی گاڑی کو وجے پور میں معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا۔اس کے پاس سے ایک پستول اور دو کارتوس برآمد ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ وجے پور پولس اسٹیشن میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ADVERTISEMENT