والد بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا ، پولیس محو تحقیقات
سرینگر/21فروری/شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ علاقے میں بدھ کو ایک تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم دو طالب علموں کی دم گھنٹے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے وہاں سنسنسی کا ماحول پھیل گیا جبکہ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بدھ کو ایک مذہبی تعلیمی ادارے کے دو طالب علموں کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے بتایا کہ دونوں ضلع کے اشٹنگو گاو¿ں میں دارالعلوم فیض العلوم کے طالب علم تھے۔یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جب درالعلوم کے کارکنوں نے بچوں اور ان کے والد کو بے ہوش پایا۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں لڑکے دم توڑ گئے جبکہ والد زیر علاج ہیں۔مہلوک بچوں کی شناخت 10 سالہ منیر احمد چیچی اور 9 سالہ تنویر احمد چیچی ولدقاسم احمد چیچی ضلع کے ملنگم گاو¿ں کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ بظاہر دونوں کی موت کمرے میں گیس آلات کے استعمال کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی۔ادھر اس واقعے کی وجہ سے وہاں پر سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پرجمع ہوئی ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو آخری رسومات کےلئے ورثاءکے حوالے کردی ۔













