![]() |
جموں: جموں و کشمیر جونیئر لڑکوں کی ٹیم نے جموں میں قومی چیمپئن شپ جیت لی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے جموں میں منعقدہ 31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ میں رنر اپ رہے۔جموں و کشمیر کے لڑکے اور یو پی کی لڑکیاں قومی چیمپئن بن کر ابھریں جبکہ جموں و کشمیر کی لڑکیاں اور گوا کے لڑکے بالترتیب رنر اپ رہے۔ 31ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چیمپئن شپ یونیورسٹی گراؤنڈ جموں اور انڈور اسپورٹس کمپلیکس بھگوتی نگر میں اختتام پذیر ہوئی۔ٹاس جیتنے کے بعد جموں و کشمیر کے لڑکوں نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے گوا کے خلاف 64 رنز کا ہدف رکھا، لیکن گوا جموں و کشمیر کی معیاری بولنگ کے خلاف ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہا۔ جموں و کشمیر کی جانب سے مشرف نے 48 اور محیب نے 12 رنز بنائے۔