جموں۔ یکم دسمبر/جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نگروٹہ کے پنچایت ڈھوک وزیران میں ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے نمائندوں اور لوگوں کو ان کی پرجوش شرکت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں تک پہنچیں، سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور ممکنہ استفادہ کنندگان کے اندراج کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے پنچائت ڈھوک وزیران کے بہترین طریقوں کو نقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ایک خوشگوار، خوشحال اور پرامن پنچایت کے لیے بہتر معاش کے اختیارات، زندگی کے بہتر معیار اور عمل پر مبنی جن بھاگیداری کے لیے ایک جامع انداز میں ماڈل گاؤں تیار کیے جائیں۔”عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی سرکاری اسکیموں کو 100 فیصد مکمل کرنے اور ان تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ دیہی اور شہری علاقوں کو عام آدمی اور کمزور طبقے کو بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، موقع پر فراہم کی جانے والی خدمات کا فائدہ اٹھائیں اور اسکیموں کے بارے میں معلومات کو پھیلا دیں۔انہوں نے کہا کہ انفرادی کامیابی کی کہانیوں کو یونین ٹیریٹوری کے ہر کونے تک پہنچنا چاہیے تاکہ ان کی زندگیوں میں حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے ذریعے لائی گئی تبدیلی کو اجاگر کیا جا سکے۔