سری نگر، 8 مارچ: ہڑتالی پٹواریوں کے حقیقی مطالبات کو حل کرنے کے لیے حکومت پر زور دیتے ہوئے، سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے منگل کو کہا کہ پٹواریوں کی ہڑتال نے محکمہ مال میں کام کاج کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔
انتظامیہ یقین دہانیاں اور وعدے کر رہی ہے کہ ان کی حقیقی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا لیکن زمینی طور پر کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ احتجاج پرجانے کےلۓ مجبور ہوۓ ہیں۔
مطالبات میں گریجویٹ پٹواریوں کی گریڈ پے میں اضافہ، پٹواریوں اور گرداوروں کی بروقت ترقی، پٹوار خانوں کا کرایہ (پرائیویٹ رہائش)، نئے پٹوار خانوں کی تعمیر، نئے پٹوار حلقوں اور گرداور حلقوں کی تشکیل شامل ہیں، یہ سب حقیقی مطالبات ہیں۔ اور ان مطالبات کو بغیر کسی تاخیر کے پورا کیا جانا چاہیے۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات کرے اور ان کے حقیقی مطالبات کے حل کے لیے موثر اقدامات کرے۔













