جموں، 27 ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں خاتون نے چھ ماہ کے بچے کا اغوا کرکے فرار ہوئی۔پولیس نے خاتون کا پتہ دینے والے کو دس ہزا رروپیہ دینے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ایک خاتون چھ ماہ کے بچے کا علاج ومعالجہ کرنے کی خاطر پہنچی تو اسی اثنا میں برقع پوش خاتو ن نے چھ ماہ کے بچے کا اغوا کرکے وہاں سے فرار ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز ساڑھے بارہ بجے کے قریب ضلع ہسپتال کشتواڑ میں اغوا کاری کا واقع پیش آیا۔پولیس کی جانب سے منظر عام پر لائی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو کمسن بچے کو اغوا کرتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اغوا کار خاتون کو تلاش کرنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ خاتون کے بارے میں اگر کسی کو کوئی جانکاری ہے تو وہ فوری طور پر نزدیکی پولیس تھانے کے ساتھ رابط قائم کریں۔پولیس نے خاتون کا پتہ دینے والے کو دس ہزار روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔یو این آئی