میران صاحب میں مٹھائی کی دکان پر مشتبہ افراد کی فائرنگ
سرینگر/28اپریل//ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے کے پنارا گاو ¿ں میں فائرنگ کے واقعے میں ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کا ایک رکن زخمی ہو گیاجو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ادھر میران صاحب کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کردی۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں گولی باری میں ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کا ایک رکن زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ یہ واقعہ اودھم پور کے بسنت گڑھ علاقے کے پنارا گاو ¿ں میں پیش آیا۔ وی ڈی جی کے ارکان جنگل میں گشت کر رہے تھے۔ اس دوران اس کا کچھ مشکوک لوگوں سے تصادم ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 0745 بجے پولیس پارٹی اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کے ایک گروپ کے درمیان چوچرو گالا کی بلندیوں پر تصادم ہوا۔ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک ولیج ڈیفنس گارڈ زخمی ہوجس کو اگرچہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ہفتہ کو جموں و کشمیر کے علاقے میران صاحب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کی۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دو لوگ موٹر سائیکل پر آئے اور مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔