Daily Aftab
21 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پاکستان اور بھارت اہم شراکت دار

by Online Desk
27 ستمبر 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مفادات ہی نہیں بلکہ کئی دوسرے معاملات بھی ملتے جلتے ہیں: انتونی بلنکن
واشنگٹن: ۷۲ ستمبر (ایجنسیز) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کے بعد کہا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کو پارٹنرز کی نظر سے دیکھتے ہیں اور دونوں اپنی اپنی جگہ اہم ہیں۔ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی معمول کی بریفنگ میں سوال پوچھا گیا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے معاملے میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے امریکہ کا کیا موقف ہے؟ اس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ’اس وقت میرے لیے مشکل ہو گا کہ پچھلے 20 برس کے تعلقات کا خلاصہ پیش کر سکوں تاہم اتنا بتاتا ہوں کہ افغانستان اور طالبان کے معاملے پر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دوسری حکومتوں کی بھی وقت کے ساتھ سوچ میں تبدیلی سامنے آئی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پیر کو وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو زرداری سے جو ملاقات ہوئی ہے اس کے بارے میں میرا خیال ہے کہ سلامتی کے معاملات کے علاوہ انسانی مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ہو گی۔ اسی طرح امریکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہے اور ہم نے لاکھوں ڈالر کی امداد پاکستان بھیجی ہے۔ دوسرا سوال بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیاروں کے لیے دیے جانے والے فنڈز پر تحفظات کے اظہار اور امریکہ کو پاکستان کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کے مشورے پر مبنی تھا۔ اس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ ’ہم دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو اس نظر سے نہیں دیکھتے جس نظر سے وہ ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں۔‘ ’یہ دونوں ہمارے مختلف پہلووں سے شراکت دار ہیں، ہم دونوں کو پارٹنرز کے طور پر ہی دیکھتے ہیں کیونکہ صرف مفادات ہی نہیں ہمارے کئی دوسرے معاملات بھی ملتے جلتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلق کے بارے میں کہا کہ اس کے ساتھ رشتہ اپنی جگہ ہے اور پاکستان کے ساتھ اپنی جگہ۔ ’ہم چاہتے ہیں کہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان مستحکم تعلقات کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں، وہ کریں۔‘

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

اسی بارے میں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد
بین اقوامی

ڈبلن میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے گاندھی جینتی کی تقریب منعقد

02 اکتوبر 2025
 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

 بھارتی ایلچی نے بھوٹان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

01 اکتوبر 2025
 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارتنے آرمینیا کے ساتھ دیرینہ دوستی کے عزم کا اعادہ کیا

01 اکتوبر 2025
اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا
بین اقوامی

اسرائیل کے نئے قونصل جنرل نے یرغمالیوں کی بازیابی کی کوششوں میںہندوستان کی حمایت کے لیے اظہار تشکر کیا

01 اکتوبر 2025
بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا
تازہ ترین خبریں

بھوٹان نے  سلامتی کونسل میں ہندوستان  کی شمولیت کا مطالبہ  کیا

27 ستمبر 2025
 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن
بین اقوامی

 بھارت وزیراعظم  مودیکی قیادت میں سب سے زیادہ اقتصادی ترقی کی شرح کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ پوتن

27 ستمبر 2025
 وزارت اور محکمہ کو پی ایل آئی کے مستفیدین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت  منعقد کرنی چاہئیں۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

بھارت امریکہ کے ساتھ توانائی کی مضبوط تجارت کا خواہاں۔ پیوش گوئل

24 ستمبر 2025
Next Post
روس کے سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ، بچوں سمیت 13 ہلاک

روس کے سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ، بچوں سمیت 13 ہلاک

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان اور بھارت اہم شراکت دار
بین اقوامی

پاکستان اور بھارت اہم شراکت دار

27 ستمبر 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داریاں)

15 نومبر 2022
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(ملین لوگ ذیابطیس میں مبتلا)

28 دسمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d