آج جو کشمیر کے حالات ہے کانگریس کے دور اقتدار میں کبھی اتنے پر امن نہیں رہے ۔ وزیر داخلہ امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر کے حالات جو آج ہیں کانگریس کے دور حکومت میں نہیں تھے۔ انہوںنے بتایا کہ آج یوپی بہار اور جھار کھنڈ سے لیکر کنیا کماری تک کوئی بھی شخص آج کی تاریخ میں کشمیر کے کسی بھی کونے میں بلا خوف جاسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کے روز رام مندر کے معاملے کو "لٹکا” رکھنے پر اپوزیشن کو نشانہ بنایا اور کہا کہ عوام کو "کارسیوکوں پر گولی چلانے والوں اور رام مندر بنانے والوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کو اگر 400سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوگی تو ملک کی ترقی کی رفتار مزید بڑھے گی ۔ا نہوںنے بتایا کہ عوام کو یہ طے کرنا ہوگا کہ دفعہ 370ختم کرکے کشمیر کو بھارت میں مکمل ضم کرنے والوں، رام مندر تعمیر کرنے والوں اور بھارت کومضبوط بنانے والوں کا ساتھ دینا چاہئے یا ملک کو بانٹنے والوں کو ووٹ دینا چاہئے